Wed, September 16, 2026

اسلام آباد: پی ایس ایل ٹیموں کے ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد کھلاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

 اسلام آباد: پی ایس ایل ٹیموں کے ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد کھلاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں جس نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، وہاں ایک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہوٹل کے بیرونی یونٹ جنریٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے لفٹ سروس معطل کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق، فائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے، پی ایس ایل کے کھلاڑی اور غیر ملکی کرکٹر ہوٹل کے کمروں میں محفوظ ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او، سلمان نصیر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے دوران کھلاڑیوں یا فرنچائز کے کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے وضاحت دی کہ آگ ہوٹل کے داخلی حصے تک نہیں پہنچی اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے اس پر قابو پا لیا گیا۔


پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران راولپنڈی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 6,000 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور شائقین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے لیے موجود ہوں گے، اور میچز کے دوران تمام روٹس کو بند رکھا جائے گا۔

ٹیگز: