آزاد کشمیر:وادی نیلم، آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث رتی گلی جانے والی سڑک بہہ گئی، جس کے نتیجے میں 700 سے زائد سیاح رتی گلی بیس کیمپ میں پھنس گئے تھے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق، سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن صبح 7 بجے شروع کیا گیا۔ اس دوران تمام سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
آپریشن میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ 98 گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو نکالا گیا۔
ایس ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔