Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع، دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو ہوگی

پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع، دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو ہوگی

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا اور یہ 3 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ اس ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں ہوگی، اور اس نیلامی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اس طرح پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جس سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور شائقین کو مزید دلچسپ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

ٹیگز: