اسلام آباد : سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ میٹنگ بلائیں تاکہ سپریم کورٹ کی سطح پر اس معاملے پر غور اور ردعمل دیا جا سکے۔
خط سینئر وکیل فیصل صدیقی نے لکھا، جس پر مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک اور عابد زبیری کے بھی دستخط شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے قانونی اور آئینی اثرات پر فل کورٹ کے ذریعے تبادلہ خیال ضروری ہے تاکہ عدالت عالیہ آئین کی روح اور ملکی مفاد کے مطابق مؤقف اختیار کر سکے۔