Wed, September 16, 2026

بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے، این ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے، این ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

لاہور:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 13 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، جبکہ 14 جولائی تک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور قراقرم ہائی وے کے علاقوں میں پتھر گرنے، پہاڑی تودے کھسکنے اور سڑکوں کی بندش کے خطرات موجود ہیں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کرنے، امدادی تیاریوں کو یقینی بنانے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ٹیگز: