لاہور:پنجاب اسمبلی میں معطل 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ سپیکر نے ارکان کو 11 جولائی کو ذاتی سماعت کا موقع دیا ہے۔
اپوزیشن نے احتجاجاً اسمبلی کے باہر علامتی "حقیقی اسمبلی" قائم کر لی ہے، جس میں اعجاز شفیع کو اسپیکر منتخب کیا گیا۔ پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ اپوزیشن نے حکومت کی مہنگی تشہیری مہم اور شاہ خرچیوں کے خلاف بھی قرارداد منظور کی ہے۔