Wed, September 16, 2026

پنجاب اسمبلی میں معطل 26 ارکان کی بحالی پر حکومت اور اپوزیشن متفق

پنجاب اسمبلی میں معطل 26 ارکان کی بحالی پر حکومت اور اپوزیشن متفق

لاہور : پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور معطل 26 ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں طرف سے نازیبا زبان کے استعمال سے گریز پر اتفاق ہوا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ اسمبلی میں بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ معطل ارکان کو بحال کرنے کا معاملہ اسپیکر کے حوالے ہوگا، تاکہ وہ آئین کے مطابق رولنگ دے سکیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وہ ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ کام کریں گے۔

ٹیگز: