Wed, September 16, 2026

معطل 26 ارکان کے خلاف آج ریفرنس بھیجا جائے گا:سپیکر پنجاب اسمبلی

 معطل 26 ارکان کے خلاف آج ریفرنس بھیجا جائے گا:سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کیے گئے 26 ارکان اسمبلی کے خلاف آج ہی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن کے رویے کو افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

سپیکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ایوان میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی اسمبلی کے نظام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ ملک محمد احمد خان نے یاد دلایا کہ معطل ارکان کو رولز 210 اور 223 کے تحت 15 اجلاسوں کے لیے معطل کیا جا چکا ہے۔

ٹیگز: