راولپنڈی :ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عراق کا سرکاری دورہ کیا اور کمانڈر عراقی ایئر فورس سے ملاقات کی۔ ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مذاکرات میں دوطرفہ عسکری تعاون، مشترکہ تربیت اور صلاحیت سازی پر زور دیا گیا۔ عراقی ایئر فورس نے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی بھی ظاہر کی۔