Wed, September 16, 2026

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے چینی ہم منصب کی ملاقات، فضائی تعاون پر بات چیت

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے چینی ہم منصب کی ملاقات، فضائی تعاون پر بات چیت

اسلام آباد:چین کے ایئر فورس چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی، پاک چین تعاون اور پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایئر چیف نے چینی وفد کو خوش آمدید کہا اور پی اے ایف کی جدید فضائی حکمت عملی، آپریشنز اور ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔
چینی وفد نے پاک فضائیہ کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور حالیہ کشیدگی میں کردار کو سراہا۔

ٹیگز: