Wed, September 16, 2026

مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن :سپیکر قومی اسمبلی  نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن :سپیکر قومی اسمبلی  نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تاہم اپوزیشن کا رویہ اکثر مایوس کن رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اپوزیشن نے ملک میں ایسی صورتحال پیدا کی ہے جہاں سے واپسی مشکل ہو سکتی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور ملک مخالف عناصر برداشت نہیں کیے جائیں گے اور جن چیزوں پر فخر ہونا چاہیے، ان کے خلاف بعض ٹوئٹس کی گئی ہیں۔

ٹیگز: