Wed, September 16, 2026

پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز، 10 منصوبوں کی گراؤنڈ بریکنگ تیار

پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز، 10 منصوبوں کی گراؤنڈ بریکنگ تیار

لاہور: پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں یکساں ترقی کے لیے ’’پنجاب ڈیولپمنٹ پلان‘‘ کے تحت 52 شہروں میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت مزید تیز کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 304 ارب روپے کے پیکج میں سے 166 ارب روپے کے منصوبے حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 50 ترقیاتی ٹینڈرز فلوٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 10 ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں۔ مزید 10 منصوبوں کی گراؤنڈ بریکنگ عنقریب متوقع ہے۔

ترقیاتی پراجیکٹس میں سیوریج، ڈرینج، پارکس اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی شامل ہے، جن کا مقصد شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

ٹیگز: