Wed, September 16, 2026

کراچی: سائٹ ایریا کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

کراچی: سائٹ ایریا کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

کراچی : کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ نے شہر بھر میں 'فائر ایمرجنسی' نافذ کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کے مطابق، فیکٹری میں لگی آگ کو تیسرے درجے (Third Alarm) کی آگ قرار دیا گیا ہے۔ آگ کی ہولناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ     6 فائر ٹینڈرز کی ابتدائی کوششوں کے بعد مزید کمک طلب کر لی گئی ہے۔
    اونچی عمارتوں پر قابو پانے کے لیے اسنارکل اور پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے واٹر باؤزرز موقع پر پہنچ چکے ہیں۔واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم نے پولیس حکام کو ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف آگ بجھانے والے عملے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں بلکہ متاثرہ فیکٹری اور اس کے ارد گرد کے تمام علاقوں کو فوری طور پر سیکیورٹی حصار میں لے کر شہریوں کا داخلہ بند کر دیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
فیکٹری کے اندر بڑے پیمانے پر ٹیکسٹائل مصنوعات اور کیمیکلز کی موجودگی کے باعث شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں۔ امدادی ٹیمیں آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں تاکہ قریبی فیکٹریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

ٹیگز: