Wed, September 16, 2026

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے چینی کی اضافی درآمد کے لیے نئے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے چینی کی اضافی درآمد کے لیے نئے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بیرون ملک سے مزید چینی کی خریداری کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نئی بولیاں طلب کرے گی۔

ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی ہے۔ ٹینڈرز کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ 25 ہزار میٹرک ٹن سے کم مقدار کی بولیاں قابل قبول نہیں ہوں گی۔

قبل ازیں، 21 اگست کو ٹی سی پی نے دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے، جس میں چھ مختلف بولیاں موصول ہوئیں جن کی قیمتیں فی میٹرک ٹن 560 سے 592 امریکی ڈالر کے درمیان تھیں۔ ان میں سب سے کم بولی بیئر سنڈیکیٹ ایف زیڈ ای سی او، متحدہ عرب امارات نے دی تھی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سال جولائی میں 500,000 میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی اور اس مقصد کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو مجاز ادارہ قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، حکومت نے چینی کی درآمد پر عائد تمام قسم کے ٹیکسز معاف کر دیے ہیں تاکہ درآمدات میں آسانی ہو سکے۔

ٹیگز: