Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں آج سے 12 مئی تک تیز ہواؤں، آندھی، بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ کے مطابق کشمیر، شمالی و مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے کئی علاقے اور سندھ کے کچھ حصے اس بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور آس پاس کے علاقوں میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے، جب کہ مری، راولپنڈی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور تیز ہواؤں سے بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینل اور دیگر کمزور ڈھانچے متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے احتیاط کی جائے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی اسی طرح کے موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور موسمی حالات پر نظر رکھیں۔

ٹیگز: