لاہور: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے باعث لاہور سمیت شمالی و وسطی پنجاب میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ اس سسٹم کے داخل ہونے سے درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور لاہور میں صبح سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شہر میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر شدید بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی ممکنہ شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔