اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک کے عرصے کیلئے ہوگا۔ اس فیصلے سے ملک بھر کے تمام گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے، سوائے لائف لائن صارفین کے، جنہیں پہلے ہی رعایت حاصل ہے۔
یہ کمی وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی میں اضافے کی درخواست پر کی گئی، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کے الیکٹرک نے فروری 2025 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دی ہے، جس پر 16 اپریل کو سماعت ہوگی۔
مزید برآں، کے الیکٹرک نے 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی بھی درخواست دی ہے، جو جولائی 2023 سے فروری 2025 کے عرصے سے متعلق ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق، سماعت کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی ترسیل میں میرٹ آرڈر پر کس حد تک عمل کیا گیا، اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا