Wed, September 16, 2026

عوام کے لیے ریلیف، بجلی سستی کرنے کی تیاری

عوام کے لیے ریلیف، بجلی سستی کرنے کی تیاری

اسلام آباد  : نیپرا نے بجلی کے بنیادی نرخ میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ باضابطہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے، اور حتمی اعلان حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہے، جبکہ نیپرا نے نئے مالی سال کے لیے اسے کم کر کے 34 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔

نیپرا نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی مالی ضروریات کے لیے 3520 ارب روپے کی منظوری بھی دی ہے، جبکہ بجلی خریدنے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3066 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ٹیگز: