Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا آٹو سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، نئی پالیسی کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کا آٹو سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، نئی پالیسی کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2026 سے 2031 تک کے لیے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ پالیسی پر عملدرآمد سے قبل اسے آئی ایم ایف اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ پالیسی ڈرافٹ میں 1801 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

1501 سے 1800 سی سی، 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

پالیسی ڈرافٹ کے مطابق ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد، ہائبرڈ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد اور ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئی پالیسی میں مجموعی طور پر ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پالیسی کو پہلے آئی ایم ایف سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری حاصل کی جائے گی۔

ٹیگز: