Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف سے آٹو پالیسی پر معاملات طے نہ ہوسکے، پرانی پالیسی میں توسیع کا امکان

آئی ایم ایف سے آٹو پالیسی پر معاملات طے نہ ہوسکے، پرانی پالیسی میں توسیع کا امکان

اسلام آباد :نئی آٹو پالیسی کی منظوری کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سے متعلق مذاکرات تاحال کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں موجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی کے اجرا میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان فور وہیلرز کے معیار سے متعلق اختلافات بھی پالیسی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وزارتوں کے درمیان رابطے اور تعاون کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ای وی بائیکس کے لیے تاحال کوئی چارجنگ اسٹیشن قائم نہیں کیا جا سکا۔

ٹیگز: