Thu, September 17, 2026

لوک موسیقی اور صوفیانہ کلام کے شہنشاہ استاد پٹھانے خان کی 26 ویں برسی

 لوک موسیقی اور صوفیانہ کلام کے شہنشاہ استاد پٹھانے خان کی 26 ویں برسی

لاہور : آج لوک موسیقی اور صوفیانہ کلام کے شہنشاہ استاد پٹھانے خان کی 26 ویں برسی ہے۔ 1926 میں کوٹ ادو کے علاقے تمبو والی میں پیدا ہونے والے استاد پٹھانے خان نے اپنی نیم کلاسیکی انداز کی غزلیں، کافیاں اور لوک گیت گاکر عوام کا دل جیتا۔

وہ خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ اور مہر علی شاہ کے صوفیانہ کلام کے معروف گلوکار تھے۔ حکومت پاکستان نے 1979 میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا، جبکہ مجموعی طور پر ان کے نام 79 ایوارڈز ہیں۔

استاد پٹھانے خان 9 مارچ 2000 کو انتقال کر گئے اور وہ کوٹ ادو میں آسودہ خاک ہیں۔ ان کے مشہور کلام میں "میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں" اور "الف اللہ چنبے دی بوٹی" شامل ہیں۔

ٹیگز: