Wed, September 16, 2026

اورماڑہ کے قریب سمندر میں حادثہ، کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی عملہ کو بحفاظت بچا لیا گیا

 اورماڑہ کے قریب سمندر میں حادثہ، کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی عملہ کو بحفاظت بچا لیا گیا

اسلام آباد: پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اورماڑہ کے مشرق میں سمندر میں پیش آنے والے حادثے کے بعد مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والی کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی عملہ کو بحفاظت بچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں موجود تمام افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ ریسکیو آپریشن کے بعد تمام اہلکاروں کو طبی معائنہ اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اس کارروائی کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِعمل کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث تمام قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکا۔

ٹیگز: