Wed, September 16, 2026

یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

صنعاء : یمن کے ساحل کے قریب ایک ہولناک حادثے میں تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حادثے کے وقت کشتی میں تقریباً 150 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں کا تعلق کن ممالک سے ہے، اس بارے میں فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں اس نوعیت کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، جن میں سینکڑوں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ان میں متعدد کا تعلق پاکستان سے بھی تھا۔ خطرناک راستوں کے ذریعے بہتر مستقبل کی تلاش میں نکلنے والے یہ افراد اکثر اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ٹیگز: