Wed, September 16, 2026

ایران میں مظاہروں میں 45 ہلاکتیں، ملک بھر میں انٹرنیٹ معطل، امریکا کی سخت تنبیہ

ایران میں مظاہروں میں 45 ہلاکتیں، ملک بھر میں انٹرنیٹ معطل، امریکا کی سخت تنبیہ

تہران:ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہروں کا آغاز 28 دسمبر کو ہوا تھا اور یہ اب ملک کے 27 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔ احتجاج کی بنیادی وجوہات میں مہنگائی اور کرنسی کی گراوٹ شامل ہیں۔

حکام نے مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے تاکہ سوشل میڈیا اور آن لائن روابط محدود کیے جا سکیں۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف قتل وغارت کی گئی تو امریکا سخت کارروائی کرے گا۔ عالمی برادری ایران میں جاری احتجاج پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

ٹیگز: