Wed, September 16, 2026

مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے، مارکو روبیو کی  ایران کو سخت تنبیہ

مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے، مارکو روبیو کی  ایران کو سخت تنبیہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایسے مذاکرات کی توقع نہ رکھی جائے جن کا کوئی واضح نتیجہ نہ ہو۔

ایک انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران نے کئی دہائیوں سے عالمی برادری کے ساتھ معاملات میں وعدہ خلافیاں کیں اور معاہدوں کی پاسداری نہیں کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تہران مذاکراتی عمل کو وقت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے میں سخت اقدامات کے لیے تیار ہیں اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مختلف پالیسی اختیار کر سکتے ہیں۔

ایران میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی سے مراد صرف اقتدار کا خاتمہ نہیں بلکہ طرزِ حکمرانی، کردار اور پالیسیوں میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: