اسلام آباد:پاکستان کے مختلف علاقوں میں اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم شدت کے باعث لوگ سہم گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بعض علاقوں میں لوگوں نے ایک سے زیادہ جھٹکے محسوس کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔