Wed, September 16, 2026

دنیا کے مختلف حصوں میں زلزلے، امریکا اور جاپان میں شدید جھٹکے، امدادی سرگرمیاں شروع

دنیا کے مختلف حصوں میں زلزلے، امریکا اور جاپان میں شدید جھٹکے، امدادی سرگرمیاں شروع

واشنگٹن/ٹوکیو: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ کولمبیا، کیریبین جزائر اور کیوراساؤ میں بھی زلزلے کے اثرات رپورٹ ہوئے۔ زلزلے کے بعد ممکنہ خطرات کے پیش نظر سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زلزلے کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ انہوں نے امریکی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر شمالی جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحلی علاقے میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے۔

جاپان کے وزیر دفاع نے فوج کو متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرنے اور نقصانات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ امدادی کارروائیوں کی تیاری جاری ہے

ٹیگز: