Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی، گجرات، ظفروال، سرائے عالمگیر، ایبٹ آباد، مردان، ہری پور سمیت مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، نوشہرہ، شانگلہ، چترال اور لنڈی کوتل تک محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر کے بھمبر اور سماہنی سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 121 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش، افغانستان کا علاقہ تھا۔

ٹیگز: