Wed, September 16, 2026

امریکا میں خاتون نے خواب کے ذریعے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی

امریکا میں خاتون نے خواب کے ذریعے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی

کیرولائنا: ساؤتھ کیرولائنا کے شہر کنگسٹری کی ایک خاتون نے خواب دیکھ کر 13 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ اس خاتون نے اپنی والدہ کے فون نمبر کے ہندسوں کو لاٹری کے ٹکٹوں میں استعمال کیا، جس سے انہیں یہ شاندار انعام ملا۔

خاتون نے بتایا کہ ایک رات وہ اپنی والدہ کے بارے میں خواب دیکھ رہی تھیں، اور جب وہ بیدار ہوئیں تو انہیں خیال آیا کہ وہ اپنی والدہ کے موبائل نمبر کے اعداد کو پِک 4 لاٹری ٹکٹوں میں استعمال کریں۔

خواب کے اثر میں آ کر، وہ قریبی دکان پر گئیں اور اپنی والدہ کے نمبر والے پانچ ٹکٹ خریدے۔ ہر ٹکٹ سے انہیں 2600 ڈالر کا انعام ملا اور اس طرح وہ کل 13 ہزار ڈالر جیت گئیں۔

ٹیگز: