شمالی کیرولائنا :امریکہ کے شمالی کیرولائنا میں ایک شہری نے خواب میں ایک خاص رقم دیکھی اور اگلے ہی دن وہی رقم لاٹری میں جیت لی، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گیا۔
رابرٹ ہوبن نامی شہری نے 110,000 ڈالرز (تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) کا لاٹری انعام جیتا اور اس کا کہنا تھا کہ یہ رقم اس نے پہلے ہی اپنے خواب میں دیکھی تھی۔
رابرٹ نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے ایک ڈالر کا ٹکٹ خریدا اور لاٹری کے بارے میں سوچتے ہوئے سو گیا۔ وہ رات کو خواب میں بالکل وہی رقم دیکھی جو اس نے جیتی۔ رابرٹ نے کہا، "یہ یقین کرنا مشکل تھا، لیکن یہ سچ تھا۔"
رابرٹ نے یہ بھی بتایا کہ جب اس نے اپنی جیت کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو وہ اس پر یقین نہیں کر سکے۔ انہیں لگا کہ وہ ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے کیونکہ وہ اکثر ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔