Wed, September 16, 2026

والدہ کے مشورے پر لاٹری ٹکٹ خریدا اور 50,000 ڈالر جیت لیے

والدہ کے مشورے پر لاٹری ٹکٹ خریدا اور 50,000 ڈالر جیت لیے

اینارلڈ :میرے لینڈ کے ایک شہری نے پہلی بار لاٹری ٹکٹ خرید کر 50,000 ڈالرز کا انعام جیتا، اور یہ سب اس کی والدہ کے مشورے پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، سینٹ میری کاؤنٹی کا رہائشی شخص پہلے کبھی لاٹری ٹکٹ نہیں خریدتا تھا، لیکن ایک دن جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ شاپنگ کے لیے جا رہا تھا، تو اس کی والدہ نے اسے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا۔ اس نے والدہ کی بات پر عمل کیا اور بگ منی سکریچ آف ٹکٹ خرید لیا، جس کے نتیجے میں اس نے 50,000 ڈالرز جیتے۔

شہری نے اس خوش قسمتی کو محض ایک اتفاق قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کا پہلا اور آخری لاٹری ٹکٹ ہو سکتا ہے کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ دوبارہ اتنی خوش قسمتی انہیں ملے گی۔

 
 
 

ٹیگز: