واشنگٹن : امریکا میں ایک خاتون کا سالگرہ کا تحفہ ان کی قسمت بدل گیا، جب دوست کی طرف سے دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے انہیں ہزاروں ڈالر کا انعام دلایا۔ اوہائیو کے شہر کینٹن کی رہائشی وینڈی کو ان کی سہیلی نے سالگرہ پر 60 اوہائیو لاٹری اسکریچ آف ٹکٹس کا بوکے تحفے میں دیا تھا۔
گھر آ کر جب وینڈی نے ان ٹکٹس کو اسکریچ کیا، تو ان میں سے ایک ٹکٹ سے وہ 20 ہزار ڈالر جیت گئیں۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ جس ٹکٹ نے انعام دیا، وہ بوکے کا آخری ٹکٹ تھا۔ وینڈی نے اس خوشی پر شکر ادا کرتے ہوئے اسے اپنی سالگرہ کا سب سے یادگار تحفہ قرار دیا۔