Wed, September 16, 2026

شکارپور میں پولیس مقابلے میں 9ڈاکو ہلاک، 4 اہلکار زخمی

شکارپور میں پولیس مقابلے میں 9ڈاکو ہلاک، 4 اہلکار زخمی

شکارپور: شکارپور کے علاقے منچھر شیخ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے خونریز مقابلے میں 8 ڈاکو مارے گئے، جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں میں دو ڈی ایس پیز، ظہور سومرو اور پارس بکرانی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ مقابلہ تاحال جاری ہے، اور موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت اویس شیخ، یاسین شیخ، آصف شیخ، کراڑو شیخ، شہزادو شیخ، شہمور شیخ، امداد شیخ اور ساجد شیخ کے ناموں سے کی ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کا یہ آپریشن علاقے میں جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف جاری ہے، جسے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: