Wed, September 16, 2026

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اہلکار زخمی

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اہلکار زخمی

راولپنڈی: پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، جب پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ارتفاء علی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، ہلاک ملزم ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس نے فوری طور پر سینئر افسران کو اطلاع دی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: