Wed, September 16, 2026

پنسلوانیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار جان سے گئے، 2 زخمی

پنسلوانیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار جان سے گئے، 2 زخمی

پنسلوانیا : امریکا میں فائرنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ واقعہ پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار ایک گھر کی تلاشی لینے گئے۔ تلاشی کے دوران ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس سے اہلکار موقع پر ہی نشانہ بنے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بعد میں خودکشی کر لی۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ روز پہلے پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے وقت یونیورسٹی میں کلاسز جاری تھیں، اور اچانک گولیاں چلنے سے کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی۔ طلبہ اور عملہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔

ٹیگز: