Wed, September 16, 2026

سعودی ولی عہد کی طرف سے دعوت نامہ: وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شریک ہونگے

سعودی ولی عہد کی طرف سے دعوت نامہ: وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شریک ہونگے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جہاں سعودی ولی عہد کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر تک ہونے والی اس اہم کانفرنس میں شرکت کے لیے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے فورم میں شرکت کی دعوت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر سعودی قیادت کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم میں پاکستان کے لیے معاشی اور تجارتی فوائد کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگز: