Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے؛ ہانگژو میں پاک،چین انویسٹمنٹ کانفرنس کی صدارت، مایہ ناز چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف عوامی جمہوریہ چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو کا اپنا اہم اور انتہائی مصروف سرکاری پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیر برائے ماحولیات جناب ہوانگ رون چیو نے اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد اور وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ روانگی سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے ہانگژو میں تیسری پاک-چین بی ٹو بی (B2B) انویسٹمنٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی، جس میں چارجنگ انفراسٹرکچر، بیٹری انرجی اسٹوریج، سولر ٹیکنالوجیز اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے ژی جیانگ کی صوبائی قیادت اور چین کی مایہ ناز عالمی کمپنیوں بشمول اسٹار چارج، سی اے ٹی ایل اور ژیوزینگ فارماسیوٹیکل کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد پاکستان میں گرین انرجی اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں سی پیک (CPEC) کے دوسرے مرحلے کو وسعت دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

ٹیگز: