Wed, September 16, 2026

ملک میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی موثر آواز نہیں: حافظ نعیم

ملک میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی موثر آواز نہیں: حافظ نعیم

کراچی :کراچی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ایسی طاقتور آواز موجود نہیں جو عوام کے مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں پیش کر سکے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلے چینی کا برآمد ہونا معمول تھا، لیکن اب چینی کی درآمد ہو رہی ہے، اور چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع محدود کر دیے گئے ہیں اور ہر سیاسی جماعت اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل میں مصروف ہے۔

حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اوور بلنگ کی وجہ سے عام شہری شدید پریشان ہیں۔ کسانوں کو بھی کھاد کی فراہمی نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ان کے میئر کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے نہیں دیا جا رہا، تاہم وہ ہمت نہیں ہاریں گے اور اپنے فرائض کو پورا کریں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک کیوں نہیں پہنچ رہا۔

امیر جماعت اسلامی نے آخر میں کہا کہ وہ غزہ کے مظلوم بچوں کو نہیں بھولے اور اگر اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیل بے بس ہو جائے گا۔

ٹیگز: