Thu, September 17, 2026

ژوب میں دہشت گردوں کا صفایا، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی

ژوب میں دہشت گردوں کا صفایا، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 14 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ آپریشن گزشتہ روز کے اُس بڑی کارروائی کا تسلسل تھا جس میں 33 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دو دن کے اندر ہونے والی ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 47 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ ان دہشت گردوں کا تعلق ایسے گروہوں سے تھا جو ملک میں بدامنی، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ملوث تھے۔

ٹیگز: