Wed, September 16, 2026

اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، لبنان پر حملے بند کیے جائیں: پاکستان کا طالبہ

اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، لبنان پر حملے بند کیے جائیں: پاکستان کا طالبہ

عالمی ضمیر کب جاگے گا؟ بے گناہ شہریوں کا قتلِ عام روکا جائے، ترجمان دفتر خارجہ کی اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید

اسلام آباد : پاکستان نے لبنان میں جاری حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے ایک بڑا انسانی المیہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لبنان کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
 پاکستان نے عالمی برادری اور بااثر عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تماشائی بنے رہنے کے بجائے اسرائیل کو اس ننگی جارحیت سے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر عالمی برادری نے فوری طور پر مداخلت نہ کی تو لبنان میں ہونے والا جانی و مالی نقصان پورے خطے کو ایک ایسی آگ میں جھونک دے گا جسے بجھانا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔
 بیان میں پاکستان نے لبنان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان کی خود مختاری کا احترام کیا جائے اور وہاں فوری طور پر مکمل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

ٹیگز: