تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے ملنے والی نئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ اس حساس سفارتی عمل میں پاکستان بطور ثالث دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اسے پہلے نیک نیتی ثابت کرنا ہوگی، جس کے لیے ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کا خاتمہ پہلی شرط ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران صرف اپنے بنیادی حقوق مانگ رہا ہے، اور جب تک ایران پر عائد تمام یکطرفہ امریکی پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں،