Wed, September 16, 2026

اسرائیلی مغوی فوراً رہا کیے جائیں ،ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ

اسرائیلی مغوی فوراً رہا کیے جائیں ،ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی مغوی فوراً رہا کیے جائیں کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ جنگ ختم ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ان کی شرائط مان چکا ہے اور اب حماس کی باری ہے کہ وہ بھی انہیں قبول کرے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر حماس نے یہ شرائط نہ مانیں تو انہیں سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، اور یہ ان کی آخری وارننگ ہے، اس کے بعد کوئی اور وارننگ نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ لگتا ہے جلد غزہ کے بارے میں کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔ ان کے مطابق حماس کے قبضے میں تقریباً 20 زندہ افراد اور 38 لاشیں ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی تعلقات کو بہترین بتایا اور روس-یوکرین جنگ کی صورتحال پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر سے جلد بات کریں گے اور یوکرین جنگ میں روزانہ ہزاروں افراد مارے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے دنیا میں کئی جنگیں روک دی ہیں جنہیں روکنا مشکل تھا، اور اب تمام فریق امن کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ انہیں ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز ملی ہیں اور وہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

ٹیگز: