Wed, September 16, 2026

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، پنجاب میں ترقی کی نئی مثال قائم

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، پنجاب میں ترقی کی نئی مثال قائم

پاکپتن : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ شفاف انداز میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ اب الیکٹرک بسیں میانوالی، سرگودھا، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں بھی عوام کی سہولت کے لیے متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ الیکٹرک بس میں صرف 20 روپے کرایہ ہے، جو چنگ چی کے کرائے سے بھی کم ہے، جس سے عام شہریوں کو آسانی اور سہولت میسر آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکپتن آج پہلے سے کہیں زیادہ صاف ستھرا اور خوشنما نظر آ رہا ہے، اور یہ مثال دیگر صوبوں کے لیے بھی قابل تقلید ہے۔

ٹیگز: