Wed, September 16, 2026

پی ڈی ایم اے کا موسم کا الرٹ، مختلف علاقوں میں بارش اور ہواؤں کی شدت میں اضافہ

پی ڈی ایم اے کا موسم کا الرٹ، مختلف علاقوں میں بارش اور ہواؤں کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد: پی ڈی ایم اے پنجاب نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آج سے بارہ مئی تک کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ لاہور میں مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ اور لوئر دیر میں بھی بارش ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ ضلع مہمند میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی لہر بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گی اور ان علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ٹیگز: