Wed, September 16, 2026

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کا رنگ بدل دیا، جس کے بعد حبس اور شدید گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔

شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی فضا خوشگوار ہو گئی اور کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ خوشگوار موسم سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہیں شدید حبس سے بھی نجات ملی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی۔ بارش کے بعد چلنے والی خنک ہواؤں نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا اور شہریوں نے اس خوشگوار تبدیلی کا بھرپور لطف اٹھایا۔

ٹیگز: