Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، موسم میں تبدیلی کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، موسم میں تبدیلی کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں تیز ہو سکتی ہیں اور ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش ہونے کی امید ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم ٹھنڈا ہو گا اور یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہ سکتا ہے۔

اس دوران، ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔محکمہ موسمیات نے عوام کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاط کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 

ٹیگز: