نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، جیسے کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوگئے، جبکہ 2 مساجد بھی تباہ ہو گئیں۔
پاکستانی فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل طیارے، ایک سخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی حکام نے اس جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر 9 مئی تک بھارت کے 25 اہم ایئرپورٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے 200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے اور مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔