نئی دہلی: پاکستان کے جواب کے بعد بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرٹسر میں مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے۔ شہر کی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور باہر کی تمام لائٹس بند رکھنے کا کہا ہے۔
بھارتی پنجاب کے دیگر علاقوں جیسے لدھیانہ، گورداسپور، پٹیالہ، پٹھان کوٹ، برنالہ اور موہالی میں بھی اندھیرا چھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہاں کے متعدد مقامات پر موک ڈرلز اور بلیک آؤٹ ریہرسل کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی جا سکے۔
بھارتی حکام نے سائرن بجا کر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کی انتظامیہ کی طرف سے اس وقت صورتحال کو انتہائی سنجیدہ لیا جا رہا ہے۔