Wed, September 16, 2026

چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6، شہریوں میں خوف و ہراس

چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6، شہریوں میں خوف و ہراس

چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جمعہ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز چمن سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ آتے ہی لوگ گھبراہٹ کے عالم میں اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ شہریوں کو کلمہ طیبہ کا ورد کرتے اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے دیکھا گیا۔

اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے، تاہم زلزلے نے لوگوں کو ایک بار پھر خوفزدہ کر دیا ہے۔

چمن کا علاقہ ماضی میں بھی زلزلے کے واقعات کا شکار رہا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے رہائشی ہر جھٹکے پر فوراً ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

ٹیگز: