Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف حصوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

ملک کے مختلف حصوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

اسلام :اسلام آباد، لاہور، پشاور، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4، گہرائی 122 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش، باجوڑ سے 102 کلومیٹر دور تھا۔

 جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کیا گیا۔

ٹیگز: